بیٹنگ میں میری ایک خامی ہوٹل کے ویٹر نے ٹھیک کروائی :سچن ٹنڈولکر

بیٹنگ میں میری ایک خامی ہوٹل کے ویٹر نے ٹھیک کروائی :سچن ٹنڈولکر

ممبئی:سچن ٹنڈولکر کو کون نہیں جانتا ،کرکٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کتنے کھلے دل کے ہیں اور ان کی اس عادت کی وجہ سے انہوں نے کتنی کامیابیاں سمیٹی اس کی ایک مثال انہوں نے اپنے تازہ انٹرویومیں دی ۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر میں بیٹنگ کے دوران ایک ایسے مسئلے کا سامنا تھا جس سے وہ لاعلم تھے لیکن انھیں ایک ہوٹل کے بیرے نے اس کی طرف توجہ دلائی جس کے باعث وہ اس پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 'اگرآپ کھلے دماغ کے مالک ہیں تو آپ بہت ساری چیزیں بہتر کرسکتے ہیں'۔

ٹنڈولکر نے کہا کہ 'ایک دفعہ چنائی کے ہوٹل میں ایک بیرا میرے پاس آیا اور کہا 'اگر آپ برانہ منائیں اور ناراض نہ ہوں تو میں آپ سے کچھ کہنا چاہتا ہوں'، میں نے ان سے بات کو جاری رکھنے کو کہا تو وہ گویا ہوئے کہ میری کہنی میں لگا ہوا گارڈ میرے بیٹ کو گھومنے سے روکتا ہے اور وہ سو فی صد درست تھا'۔

عظیم بلے باز نے اس کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اپنے کہنی کے گارڈ کو ازسرنو ترتیب دیا۔ان کا کہنا تھا کہ 'میں جانتا تھا کہ مجھے دشواری پیش آرہی ہے لیکن میں نے کبھی اپنے طورپر ایسا نہیں سوچا تھا اور چند برسوں بعد میری کہنی پر کئی دفعہ چوٹ لگی اور اس سے درد محسوس ہوا تو تب مجھے احساس ہوا کہ میں میری کہنی کا گارڈ ٹھیک نہیں ہے'۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں