پاناما کیس کی سماعت چھ فروری تک ملتوی

پاناما کیس کی سماعت چھ فروری تک ملتوی

اسلام آباد: جسٹس شیخ عظمت سعید کو دل کی تکلیف کے باعث پاناما کیس کی سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ آج کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے چاررکنی بینچ نے کی تو بینچ کے سربراہ جسٹس آصف کھوسہ نے جسٹس عظمت سعید کی بیماری کے حوالے سے بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس عظمت سعید کو گزشتہ رات چھاتی میں درد ہوا جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

بینچ کے سربراہ نے واضح کیا کہ جسٹس عظمت سعید کی حالت خطرے سے باہر ہے ان کی تو کوئی سرجری ہوئی ہے اور نہ ہی انہیں سٹنٹ ڈالے گئے ہیں تاہم ڈاکٹروں نے انہیں تین سے چار روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جسٹس آصف کھوسہ کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے کام کی اجازت ملنے کے بعد جسٹس عظمت سعید بینچ کا حصہ بن جائیں گے۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں