اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی، آندرے رسل پر ایک سال پابندی عائد

اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی، آندرے رسل پر ایک سال پابندی عائد

لاہور: اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ویسٹ انڈیز کے  آل راؤنڈر آندرے رسل پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ رسل نے ڈوپ ٹیسٹ کے معاملے پر مقامی ڈوپنگ ایجنسیز کو اپنی دستیابی سے آگاہ نہیں کیا ہے۔ کرکٹر کی یہ حرکت ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی گائیڈ لائن کے خلاف تھی۔

رسل نے یکم جنوری، یکم جولائی، 25 جولائی 2015 کو ڈوپ ٹیسٹ کیلیے رابطہ نہیں کیا ہے۔ 28 سالہ آندرے رسل کی پابندی کا اطلاق 31 جنوری سے ہی ہو گا۔ عالمی ڈوپنگ قوانین کے تحت اگر کوئی کھلاڑی 12 ماہ کے عرصے میں 3 مرتبہ بلانے پر بھی ٹیسٹ کیلئے حاضر نہ ہو تو اسے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام تصور کیا جاتا ہے۔ آندرے رسل پی ایس ایل سمیت دنیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے اہم کھلاڑی تصور کیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں