طیبہ تشدد کیس، ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع

طیبہ تشدد کیس، ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع

اسلام آباد: طیبہ تشدد کیس میں راجا خرم کی اہلیہ ماہین ظفر کی ضمانت میں بھی 10 فروری تک توسیع دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس میں مرکزی ملزم ماہین ظفر اور راجا خرم آج عبوری ضمانت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف محمود کی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج راجا آصف نے استفسار کیا کہ طیبہ کو عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا ہے۔ جواب میں وکیل کے ملزم نے کہا کہ طیبہ ابھی ریاست کی تحویل میں ہے۔

ابھی تک سپریم کورٹ نے بچی کی کسٹڈی نہیں دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف محمود نے طیبہ کے والدین کو عدالت میں طلبی کیلئے والدین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر والدین اور طیبہ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ازخودنوٹس کیس کی سماعت میں دوہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی تھی۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کے لیے ایپ ڈاﺅن لوڈ کریں