سندھ کے نئے نامزد گورنرمحمد زبیر کی کراچی آمد،حلف کل اٹھائیں گے

سندھ کے نئے نامزد گورنرمحمد زبیر کی کراچی آمد،حلف کل اٹھائیں گے

کراچی: سندھ کے نئے نامزد گورنرمحمد زبیر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔حلف برداری کی تقریب کل گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔نامزد گورنر سندھ کا کہنا ہے عوام سے کیے گئے وعدے یاد ہیں ،ضرور پورے کریں گے۔کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے نامزد گورنر محمد زبیر نے کہا کہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔اس کے لیے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر کر نا ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے یاد ہیں ،ضرور پورے کریں گے نئے گورنر کی حلف برداری کی تقریب کل گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نئے گورنر محمد زبیر سے عہدے کا حلف لیں گے۔

 مزید خبریں اور معلومات جاننے کے لیے 

ایپ ڈائون لوڈ

نیوویب ڈیسک< News Source