ایران کے میزائل تجربات سلامتی کونسل کی قرار داد کے منافی نہیں، روس

ایران کے میزائل تجربات سلامتی کونسل کی قرار داد کے منافی نہیں، روس

ماسکو : روس نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے منافی نہیں ہیں۔ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس میں ایران میں میزائل تجربات پر پابندی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
انہوں نے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں سلامتی کونسل کی جانب سے ہنگامی اجلاس بلانے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس، مکمل سیاسی محرکات کے تحت بلایا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس میں ایران کو ایسے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات سے منع کیا گیا ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 مزید خبریں اور معلومات جاننے کے لیے ایپ ڈائون لوڈ کریں