اپوزیشن رہنما جسٹس عظمت سعید شیخ کی صحت یابی کیلئے دعاگو

اپوزیشن رہنما جسٹس عظمت سعید شیخ کی صحت یابی کیلئے دعاگو

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کرپشن کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ کہتے ہیں کہ الفاظ کا سہارا لیکر حقائق چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شیخ رشید نے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ ان کا موقف ہے کہ اس کیس کا فیصلہ موجودہ بینچ ہی کرے کیونکہ قوم کو اس پر اعتماد ہے۔

فواد چودھری نے کہا پیسا کہاں سے آیا ابھی تک جواب نہیں آیا۔ اگر پیسا حلال کا ہوتا تو کوئی جواب آتا۔ تحریک انصاف کے رہنما نے جسٹس عظمت سعید شیخ کی صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ تاریخ میں پہلی بار طاقتور کٹہرے میں کھڑا ہوا ہے۔ نواز شریف کو ہر حال میں حساب دینا ہو گا۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں