لاہور: چھکوں اور چوکوں کی برسات پر مشتمل پاکستان سپر لیگ کا آغاز 9 فروری کو ہو گا۔ دوسرے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کیلیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹرافی کی رونمائی 6 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی۔ ٹرافی میں 50 ہزار کرسٹلز استعمال کیے گئے ہیں۔ ٹاپ پر ایک شوٹنگ اسٹار نمایاں ہے۔

 

ڈیزائن کا فیصلہ کیے جانے سے تیاری تک 4 ماہ صرف کیے گئے۔ اسے اسپرٹ ٹرافی کا نام دیا گیا اور یہ قوم کی حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرتی ہے۔ تقریب میں پانچوں ٹیموں کے کپتان اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی موجود ہونگے۔ بعد ازاں وہ پریس کانفرنس میں ٹورنامنٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرینگے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں