امریکا،بھارت چین ،ترکی سمیت14ملکوں کے سفارت کار4فروری کو ننکانہ صاحب جائیں گئے

امریکا،بھارت چین ،ترکی سمیت14ملکوں کے سفارت کار4فروری کو ننکانہ صاحب جائیں گئے

لاہور:چین ،امریکا،بھارت،ترکی اور یورپی یونین سمیت14ملکوں کے سفارت کاروں پر مشتمل ایک وفد4فروری کو ننکانہ صاحب میں گورودوارہ جنم استھان کا دورہ کریں گئے اور اپنے دورے کے دوران ننکانہ صاحب میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گئے۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے صحافیوں کو بتایا کہ سفارت کاروں کے وفد کوگوردوارہ کی تعمیر وترقی کے کاموں اور جنم استھان کی تاریخ کے بارے میں بتایا جائے گا،دورے کا مقصد پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں دنیا کو پیغام دینا ہے۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں