ملتان میں30سالہ خاتون نے شوہر،بیٹے کو زخمی کرکے تیزاب پی لیا

ملتان میں30سالہ خاتون نے شوہر،بیٹے کو زخمی کرکے تیزاب پی لیا

ملتان:  تیس سالہ خاتون نے تیزاب پی کر جان کا خاتمہ کر لیا جبکہ اپنے شوہر اوربیٹے پر بھی حملہ کی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے۔پیراں غائب روڈ پر واقع زیڈ ٹاون کی رہائشی تیس سالہ خاتون  تیزاب پی کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ اپنے سینتالیس سالہ شوہرامین اور بارہ سا لہ بیٹے پر بھی ےتیزاب پھینکاجن کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

شوہر امین کا کہنا ہے کہ وعصمت کا ذہنی توازن بھی خراب تھا جسکی وجہ سے گھریلو ناچاکی روز کا معمول بن چکی تھی تیس سالہ عصمت امین کی دوسری بیوی تھی اور اسلامیات میں ایم اے کر رکھا تھا جبکہ شوہر امین گورنمنٹ ٹیچر ہےجبکہ شوہر امین کے تین بچے بھی پہلی بیوی سے ہیں امین نے عصمت سے پسند کی شادی کی تھی۔

مصنف کے بارے میں