جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کو عوام مسترد کر دیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب

جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کو عوام مسترد کر دیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: لاہور میں مختلف اضلاع سےتعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو عوام عام انتخابات 2018ء میں بھی مسترد کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی تاریخ کے شفاف ترین منصوبے جاری ہیں۔

عالمی ادارے بھی موجودہ حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے معترف ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن کے خاتمے اور شفافیت میں اضافے کی تصدیق کی گئی ہے۔

 مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں