شہر میں منصوبہ بندی کے بغیر بلند عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں: میئر کراچی

شہر میں منصوبہ بندی کے بغیر بلند عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں: میئر کراچی

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے باہر مئیر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مئیر کے طور پر شہر کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔ شہر کا مقدمہ بہتر طریقے سے پیش کروں گا۔ شہر میں منصوبہ بندی کے بغیر بلند عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بے تحاشہ مسائل ہیں اور پانی کا مسئلہ بھی شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

 

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں