بلڈ پریشر سے گردوں پر انتہائی بُرا اثر پڑتا ہے ،ماہرین

بلڈ پریشر سے گردوں پر انتہائی بُرا اثر پڑتا ہے ،ماہرین

اسلام آباد:آج کل کے دور میں دوسری بیماریوں کی طرح بلڈ پریشر (لو ۔۔ ہائی ) کسی بھی طرح کا ہو ایک صحت مند انسان کو مشکل میں ڈال سکتاہے ۔بلڈ پریشر مردوں کے ساتھ ساتھ خؤاتین کو بھی نقصان پہنچانے کا باعث بن رہاہے ۔

 لیکن اب ماہرین نے بلڈ پریشر کے مزید  نقصان کی نشاندہی کی ہے ۔ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے سبب گردے فیل ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے گردوں کی دیکھ بھال کرنا ضروری ہے۔

برطانوی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کو عمر بھر اس حوالے سے خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، جن افراد کو ایک بار گردے کا مرض لاحق ہوجائے ان کا علاج مشکل ہوتا ہے۔

اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے مرض کی ابتدا ہی میں تشخیص ہوجائے تو اس پر قابو بھی پایا جاسکتا ہے، مگر زیادہ تر مریضوں کو اس مرض کا بہت دیر بعد پتہ چلتا ہے۔ گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے افراد کو مسلسل اپنی خوراک کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ گردے کی پتھری پیدا ہونے کا بھی بلڈ پریشر کے مریضوں کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے، شوگر اور پریشر کے مریضوں کو آسانی سے گردے کی پتھری ہو جاتی ہے ۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں