ایرانی پاسداران انقلاب کے بجٹ میں 1.3ارب ڈالر اضافے کا اعلان

ایرانی پاسداران انقلاب کے بجٹ میں 1.3ارب ڈالر اضافے کا اعلان

تہران :ایرانی حکومت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 1.3 ارب ڈالر کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ فارسی کیلینڈر کے مطابق 21 مارچ سے آئندہ سال کے لیے ایران کا دفاعی بجٹ 11 ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی مجلس شوریٰ کے زیراہتمام بجٹ پلاننگ کمیٹی کے ترجمان محمد مہدی مفتح نے بتایا کہ کمیٹی نے دفاعی بجٹ میں ایک ارب 3 کروڑ ڈالر کے اضافے کی منظوری دی ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت نے گذشتہ برس دسمبر میں دفاعی بجٹ میں اضافے کی تجویز کی منظوری دی تھی۔ دفاعی بجٹ میں حالیہ منظوری گذشتہ برس کے دفاعی بجٹ میں منظوری کی نسبت 13.9 فی صد زیادہ ہے۔ گذشتہ برس صرف .39 فی صد ایرانی دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا گیا تھا۔ایران میں 21 مارچ 2017ءسے شروع ہونے والے دفاعی بجٹ کا کل تخمینہ 99 ارب ستر کروڑ ڈالر ہے۔ اس میں وزارت دفاع کا 10.3 ارب ڈالر کابجٹ شامل کرنے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔