فیس بک استعمال کرنے کے ایسے فوائد جو پہلے کبھی نہیں پڑھے ہوں گے

فیس بک استعمال کرنے کے ایسے فوائد جو پہلے کبھی نہیں پڑھے ہوں گے

نیو یارک:  دوستوں کا حلقہ بہتر دماغی اور نفسیاتی صحت کی علامت ہوتا ہے لیکن ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فیس بک جیسا سوشل نیٹ ورک بھی مفید ہوتا ہے اور عمر بڑھاتا ہے بشرطیکہ اسے درست انداز میں استعمال کیا جائے۔

ماہرین کے مطابق فیس بک سے متعدد فوائد حاصل ہو تے ہیں۔

1-آن لائن دوستی اور فیس بک

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین ولیم ہوبز ار جیمز فولر کے مطابق  ایک کروڑ بیس لاکھ افراد پر کئے گئے سروے کے بعد سامنے آیا ہے کہ فیس بک سماجی رابطے برقرار رکھنے میں مددگار ہوتی ہے اور اس کا زندگی اور عمر پر اثر پڑتا ہے۔

اس مطالعے کے نتائج نینشل اکیڈمی آف سائنسس کی پروسیڈنگز میں شائع ہوئے ہیں اور اس میں محکمہ صحت کے ریکارڈ سے موازنہ بھی کیا گیا ہے۔ اس مطالعے میں 1945 سے 1989 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کا 6 ماہ تک مطالعہ کیا گیا ۔ اس میں مرنے والے افراد کو بھی نوٹ کیا گیا ہے۔

اس مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ فیس بک استعمال نہیں کرتے ان میں قبل ازوقت موت کی شرح 12 فیصد تک ہوسکتی ہے۔ اس طرح جو لوگ فیس بک پر وقت گزارتے ہیں ان کا موڈ اور صحت بھی بہتر رہتی ہے۔

اس تحقیق میں دوستوں کی تعداد، تٓصاویر، اسٹیٹس اپ ڈیٹس، وال پوسٹس اور پیغامات کو بھی نوٹ کیا گیا ہے۔ تصاویر دیکھنے کو فیس ٹو فیس (بالمشافہ) ملاقات کے برابر قرار دیا گیا ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ آن لائن اظہار اور دوستوں سے تبادلہ خیال طویل عمر کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ دور ہی سے سہی فیس بک دوست آپ کی خوشی اور غم دونوں پر اپنے مثبت ردِ عمل کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور یہ آپ کی زندگی پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں