چین: طلبا کیلئے گریڈز ادھار لیکر امتحان پاس کرنے کی سہولت متعارف

چین: طلبا کیلئے گریڈز ادھار لیکر امتحان پاس کرنے کی سہولت متعارف

نانجگ: دوران تعلیم طلبا و طالبات اکثر شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ اس بار ان کا سالانہ امتحان اچھا نہیں ہوا اور ان کو فیل ہونے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔ دنیا بھر میں فیل ہونیوالے طلبا و طالبات کو دوبارہ امتحان دینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کی ڈگری اکثر لیٹ ہو جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں امتحانی فیس بھی دوبارہ ادارے کو دینا پڑتی ہے۔ طلبا کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے مسئلے کے حل کیلئے چین میں ایک انوکھا بنک متعارف کیا گیا ہے۔

 

چین کے صوبے جیانگ سو میں ایک ہائی سکول نے اس حوالے سے گریڈ بنک کی سہولت متعارف کروائی ہے۔ یہ بنک ان تمام طلبا و طالبات کو نمبروں کی سہولت دے گا جو سالانہ امتحان میں فیل ہو جاتے ہیں۔ فیل ہونیوالے طلبا نمبرز حاصل کرنے کیلئے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے کہ وہ ان نمبروں کو مستقبل میں اپنے ہونیوالے امتحانات میں حاصل کردہ نمبروں میں سے گریڈ بنک کو سود سمیت ان نمبروں کو واپس کریں گے جو انہوں نے پاس ہونے کیلئے لئے تھے۔ سکول کے ڈائریکٹر کان ہوانگ نے بتایا یہ پائلٹ پروجیکٹ دسویں جماعت تک کے طلبا کیلئے ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سہولت کے حوالے سے ماہر تعلیم کی جانب سے بھی تحفطات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس سہولت سے طلبا پڑھائی پر توجہ نہیں دیں گے کیونکہ ان کے ذہن میں یہی ہو گا امتحان پاس کرنے کیلئے انہیں گریڈ بنک سے نمبرز مل جائیں گے۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں