فیصل آباد: ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب عوام کہہ رہے ہیں خود ریٹائر کیوں نہیں ہو جاتے۔ 6 سال اچھا کھیلو اور اگر 4 میچ ہارو تو لوگ بُرا کہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کل سب مجھے کرکٹ میں واپس آنے کا کہہ رہے تھے۔

ہوم سیریز میں دنیا بھر کی ٹیمیں اچھا کھیل رہی ہیں۔ بھارت اپنے ملک میں ہی جیت کر نمبر ون بنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کپتان کیلئے کسی کا نام نہیں لوں گا بورڈ جس کو بہتر سمجھتا ہے کپتان بنا دے۔ جیت کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنا ہو گا کیونکہ ڈومیسٹک کرکٹ کا اپنا فائدہ ہے۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں