ڈالروں کی دلدل میں دھنسی ایان علی آزاد فضاﺅں میں اڑنے کو بے تاب

ڈالروں کی دلدل میں دھنسی ایان علی آزاد فضاﺅں میں اڑنے کو بے تاب

اسلام آباد: ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کسٹم انسپکٹر کی بیوہ کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک نام ای سی ایل سے خارج نہیں ہوسکتا۔
داخلی سلامتی کے ذمہ داروں نے ماڈل گرل کی درخواست پر سر جوڑ لئے۔ عرضی لے کر آنے والے وکیل کو ٹکا سا جواب بھی دیدیا۔ حکام کا موقف ہے کہ مقتول کسٹمز انسپکٹر کی بیوہ کی اپیل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آئے گا تو بات بنے گا،تب تک ایان علی کا نام ای سی ایل میں جگمگاتا رہے گا
کرنسی اسمگلنگ اورکسٹمز انسپکٹر کے قتل کیس کے گھن چکر میں پھنسی ایان علی گھوم پھر کرایک بار پھر وہی آ کھڑی ہوئیں جہاں سے سفر کا آغاز کیا تھا۔ دبئی میں طعام اور اسپین میں قیام کا منصوبہ شاید خواب ہی رہے گا۔

مصنف کے بارے میں