ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کے بعد سردی برقرار

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کے بعد سردی برقرار

اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کے بعد سردی کی لہربرقرار ہے،پنجاب کے مختلف شہروں میں بدھ کو بھی دھند چھائی رہی،شمالی بلوچستان اور سندھ میں بھی موسم سرد اورخشک ہے۔گلگت بلتستان،مالاکنڈ ڈویژن اورآزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ تو تھم گیا مگر سردی نے لوگوں کوگھروں تک محدود کردیا ہے۔

استور سمیت بالائی شہروں میں پائپ لائینوں میں پانی جم جانے سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کاسامنا ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر شہروں میں بدھ کو بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔شمالی بلوچستان میں حالیہ بارش اور برفباری کے بعد موسم مزید سرد اور خشک ہوگیا ہے،سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں