اوسلو: انسان اور جانور کی محبت کی بے پناہ مثالیں موجود ہیں جب جانور انسان سے مانوس ہو جاتے ہیں تو یہ لمحے یاد گار بن جاتے ہیں،ناروے کی ایک خاتون اور بارہ سنگے کی محبت کافی مقبول ہو رہی ہے،بارہ سنگھا بلاناغہ کھانا کھانے خاتون کے پاس چلا آتا ہے۔
ناروے میں گزشتہ تین سال سے ہر سال موسمِ سرما میں بارہ سنگھا خاتون کے پاس کھانا کھانے چلا آتا ہے اور یہ خاتون اسے کھانے کے لیے اسنیک دیتی ہے۔ تین سال پہلے یہ بارہ سنگھا ان کے باغ میں آیا تو خاتون نے اسے کھانے کے لیے بسکٹ دئیے تھے اگلی مرتبہ یہ جانور پھر آیا اور پھرخاتون سے دوبارہ بسکٹ لیا۔
اب ہرسال موسمِ سرما میں بارہ سنگھا خاتون کے گھر آتا ہے اور اپنا پسندیدہ بسکٹ کھا کر چلا جاتا ہے۔ گرمیوں میں وہ اپنے ہرن ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ بلندیوں پر چلا جاتا ہے لیکن سردی آتے ہی وہ دوبارہ میدانوں میں آ جاتا ہے اپنی خاتون دوست سے بسکٹ کھاتا ہے

یہ 

یہ بارہ سنگھا نہایت شرمیلا واقع ہوا ہے کھانا کھاتے ہی دوڑ جاتا ہے ،یہ تصاویر چھپ چھپا کر لی گئیں ہیں