سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، ایک دہشتگرد ہلاک، 3 جوان زخمی

سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، ایک دہشتگرد ہلاک، 3 جوان زخمی

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی سے 8 کلومیٹر دور واقع لونی جنگل میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والوں میں میجر عباس، کیپٹن عمر، نائیک عدنان شامل ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نورنگ گروپ کا ایک دہشتگرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کولاچی سے 8 کلو میٹر دور لونی جنگل کے علاقے سے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں