خواتین اس ایک کام میں مردوں سے بھی آگے، نئی تحقیق سامنے آ گئی

خواتین اس ایک کام میں مردوں سے بھی آگے، نئی تحقیق سامنے آ گئی

سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں کہا ہے کہ خواتین ایک وقت میں کئی کام کرنے کے حوالے سے مردوں سے آگے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ساٹھ برس سے کم عمر خواتین کے مقابلے میں مرد ایک وقت میں دو کام انجام دینے کے حوالے سے پیچھے ہیں۔ سائنسدانوں نے جب مردوں سے ٹریڈمل پر بغیر ہاتھ کی ریلنگ کو پکڑے چلنے کے دوران پیچیدہ امور کے متعلق سوچنے کے لیے کہا تو اس دوران ان کا دایاں بازو رک جاتا ہے تاہم خواتین کے معاملے میں یہ سامنے آیا کہ ایسا کرتے ہوئے وہ سوچنے کے عمل سے متاثر نہیں ہوئیں اور ان کے دونوں بازو حرکت کرتے رہے۔

بلگرسٹ یونیورسٹی ہسپتال میں ٹم کلین اور ان ک ساتھیوں نے 83 صحت مند افراد پر تجربہ کیا۔ ان افراد کی عمریں 18 سے 80 برس کے درمیان تھیں۔ اسی تحقیق مقالے کے مطابق خواتین میں پائے جانے والے جنسی ہارمون جو مردوں سے زیادہ ہوتے ہیں ، یہ خواتین کے بیک وقت متعدد کاموں کو بہتر طور انجام دینے کی وجہ ہو سکتے ہیں۔ محققین کے مطابق خواتین میں دماغ پر ایسٹروجن ہارمون کا اثر اس کے ادراکی کنٹرول کو مضبوط بناتا ہے۔

مصنف کے بارے میں