رئیس کی کامیابی ، شاہ رخ نے دل کی بات کہہ دی

ممبئی : شاہ رخ کے ساتھ ماہرہ خان کی پہلی فلم رئیس نے دھوم مچادی، بالی ووڈ کنگ نے کامیابی کا خوب جشن منایا، ساتھی اداکاروں کے ساتھ ساتھ سنی لیونی بھی جشن میں شریک ہوئیں، ایس آر کے نے انکساری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنگل اور سلطان بڑی اور کامیابی فلمیں تھیں، مجھے امید ہے کہ بزنس ہماری توقعات کے مطابق ہوگا۔

انتہاء پسند ہندوؤں کی ایک نہ چلی، شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم رئیس نے بھارت ہی نہیں دنیا بھر میں کامیابی کے ریکارڈ قائم کردیئے۔

کنگ خان نے کامیابی کا خوب جشن منایا، شاہ رخ خان کی ہیروئن ماہرہ خان تو ان کے ساتھ نہیں تھیں تاہم دیگر ساتھی اداکاروں اور فلم سے جڑے لوگوں نے فلم کی کامیابی پر پارٹی میں خوب ہلا گلا کیا، اس موقع پر سنی لیون اور نواز الدین صدیقی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

شاہ رخ خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہر فلم کا اپنا بزنس ہوتا، مختلف کہانیوں والی فلموں کا ایک دوسرے سے موازنہ نہیں کرنا چاہئے،  رئیس کا بھی اپنا مخصوص کاروبار ہوگا، ہماری امیدوں سے کہیں زیادہ رسپانس ملا ہے، اس بات کی خوشی ہے کہ سب کچھ بہت اچھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم رئیس کا بڑی کامیاب فلموں سلطان اور دنگل سے موازنہ نہیں کرسکتے، ہمیں امید ہے کہ فلم ضرور کامیاب ہوگی۔