پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارت میں میوزیکل شو کرنے سے انکار کردیا

:بھارتی فلموں میں گانے گا کر مقبول ہونے والے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ایڈوانس رقم کی عدم ادائیگی پر بھارت میں میوزیکل شو کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارت میں میوزیکل شو کرنے سے انکار کردیا

لاہور :بھارتی فلموں میں گانے گا کر مقبول ہونے والے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ایڈوانس رقم کی عدم ادائیگی پر بھارت میں میوزیکل شو کرنے سے انکار کردیا ہے۔عاطف اسلم کے فیس بک پیج کے مطابق انہوں نے 27فروری کو بھارت میں میوزیکل کنسرٹ میں پرفارم کرنا تھا لیکن آرگنائزر نے انہیں تاحال رقم ادا نہیں کی اس لئے وہ بھارت میں جا کر پرفارم نہیں کریں گے۔ عاطف اسلم کے سیکرٹری شہباز اسلم نے کہا ہے عاطف اسلم کے ساتھ جو ڈیل طے ہوئی تھی اس میں آرگنائزر نے تاحال کوئی بھی شرط نہیں مانی اس لیے وہ27 فروری کو بھارتی شہر میں جا کر پرفارم نہیں کریں گے۔