ٹرمپ پالیسی،امریکی ڈالر30 برسوں کی کم ترین سطح پر آگیا

امریکی ڈالر

ٹرمپ پالیسی،امریکی ڈالر30 برسوں کی کم ترین سطح پر آگیا

امریکی ڈالر کی قدر میں 30سالوں میں سب سے بڑی کمی واقع ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا، جاپان اور ہانگ کانگ کی مارکیٹیں کاروبار کے آغاز پر گراؤٹ کا شکار ہیں۔

ایشیائی فوریکس مارکیٹس امریکی ڈالر گزشتہ روز بھی دبائو میں رہا اور اس کی شرح تبادلہ میں ایشیا کی چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے کمی رہی۔ ہانگ کانگ اور ٹوکیو فوریکس ٹریڈز میں ڈالر کی شرح تبادلہ 113 ین، جب کہ پائونڈ اسٹرلنگ کے تبادلے اپ کے ساتھ 1.2580 ڈالر اور یورو کی شرح تبادلہ ڈائون کے ساتھ 1.0792 ڈالر رہے ۔

ایشیا کی بیشتر سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی چھائی رہی۔ مرکزی ٹوکیو اسٹاک کا نکی225 انڈیکس 0.54 فیصد یا 103.19 پوائنٹ ڈائون کے ساتھ 18938 اور ٹاپکس انڈیکس تمام پہلے سیشنز میں 0.83 فیصد ڈائون کے ساتھ 1509 کی سطح پر بند ہوئے۔

ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈیکس نے بھی 0.71 فیصد یا 165.55 پوائنٹ گنوائے اور 23 ہزار195 کی سطح پر بند ہوا ایس اینڈ پی 500 انڈیکس0.1 فیصد ڈائون کے ساتھ 2278.87 اور ڈوجونز انڈیکس 0.5 ڈائون کے ساتھ 19864 کی سطح پر بند ہوا۔

مصنف کے بارے میں