لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،12سالہ خودکش بمبار گرفتار

لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،12سالہ خودکش بمبار گرفتار

لاہور: حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاہور شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا. راوی پل کے قریب سے 12 سال کا خودکش بمبار کو گرفتار کیا گیا ہے.جس سے خودکش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے راوی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ خودکش بمبار لڑکے کو گرفتار کرلیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار سے جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے، سیکیورٹی حکام کے مطابق لڑکے کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے. جو قلعہ گجر سنگھ اور ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق مزید تفتیش کیلئے بچے کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے.