پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ننکانہ صاحب : پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی حقیقی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈہ بجلی گھر کی رہائشی ارشادبی بی نے گائوں کھیاڑے کلاں کے رہائشی محمد منشاء سے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا ارشاد بی بی کے بھائی احسان کو شدید رنج تھا گزشتہ روز احسان اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اپنی بہن سے ملنے اس کے گھر گائوں کھیاڑے کلاں آیا اور پسٹل کا فائر مار کر اپنی بہن ارشاد بی بی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس نے محمد منشاء کی مدعیت میں ملزم احسان اور اس کے ساتھی کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔