سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے کیس میں ن لیگ کے اہم رہنما نہال ہاشمی کو  ایک ماہ  کی قید  اور  پچاس ہزار روہپے جرمانےکا حکم  سنا دیا۔جبکہ ان کو احاطہ عدالت سے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیجاجائے جبکہ پچاس ہزار جرمانہ ، اور وہ پانچ سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نامزد نہیں ہوسکتے ۔

نہال ہاشمی کے خلاف محفوظ فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پڑھ کر سنایا ۔فیصلے کے فوری بعد ہی نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیاگیا ۔ان کو ممکنہ طور انہیں قریبی تھانے منتقل کر دیا ہے۔

جرمانے کی عدم ادائیگی پر نہال ہاشمی کو مزید قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے نہال ہاشمی نے جے آئی ٹی کے  فیصلوں پر کڑی تنقید کی تھی ۔ جس کے بعد ان کے خلاف کیس شروع ہوا تھا۔ 

تاہم نہال ہاشمی نے اپنا معافی نامہ عدالت میں پیش کیاتھا جس کو عدالت نے ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ 

مزید تفیصیلات  کا انتظار۔۔۔۔۔۔