راس الخیمہ میں دنیا کی سب سے لمبی ترین "زپ لائن " کا افتتاح کر دیا گیا

راس الخیمہ میں دنیا کی سب سے لمبی ترین

راس الخیمہ : متحدہ عرب امارات میں روز نت نئے ورلڈ ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے حال ہی میں دنیا کے سب سے بڑے چائے کے کپ کے بعد متحدہ عرب امارات کے اہم علاقے راس الخیمہ میں دنیا کی سب سے لمبی "زپ لائن" کا  باقاعدہ افتتاح کر دیا گیاہے ۔ 

راس الخیمہ ٹوررزم ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ زِپ لائن جبلِ جیس کی وادی میں بنائی گئی ہے جس کی لمبائی 2.83کلومیٹر  ہے ، جو کے تقریباََ فٹ بال کے 28 گراؤنڈز کی لمبائی کے برابر ہے ۔دنیا کی لمبی ترین "زِپ لائن " کو جبل جیس کی 1680 میٹر  اونچی چوٹی پر بنایا گیا ہے ۔حکام کے مطابق  مذکورہ زپ لائن کو یکم فروری 2018 سے عام افراد کے لیے کھول دیا جائے گا۔شیخ احمد بن سعود بن سقر نے موٹی تاروں سے بنی زپ لائن پر سفر کر کے افتتاح کیا ۔اس موقع پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین بھی موجود تھے جنہوں نے زپ لائن کو دنیا کی لمبی ترین زپ لائن قرار دیا ، اور اس کو باقاعدہ طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنا دیا ۔

e4b3e504a083e720dbb0542d7d013a3b

واضح رہے شیخ محمد سعودی بن سقر گلوبل ایڈ ونچر ٹورزم کلب کے رکن بھی ہیں ، رچرذ لیزانو سی ای او آف ٹورو ورڈے (Toro Verde) کا کہناہے کہ انہوں نےوسطی اور جنوبی امریکہ میں بنائے جانے والے منصوبے کے بعد اس کو متحدہ عرب امارات میں شروع کیاہے ۔اس سے پہلے دنیا کی لمبی ترین زپ لائن کا ریکارڈ  ٹورورڈے پورٹوریکو  میں بنائی جانے والی 2۔2 کلومیٹر لمبی زپ لائن کے پا س تھا۔اس زپ لائن کے لیے چھ ٹن سے زائد وزنی سٹیل کی کیبل استعمال ہوئی ہے ۔

منتظمین کا کہناہے کہ اس زپ لائن پر ہر پانچ منٹ بعد ایک رائیڈر کو موقع ملے گا ۔ یعنی ہمارے شیڈیول کے مطابق دن میں 200   افراد اس رائیڈ سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔سیاحت اور ایڈونچر کے شوقین افراد نے زپ لائن کے افتتاح کو خؤش آئند قرا ر دیا ہے ۔