افریقی ملک الجزائر میں موبائل فون چوری کا الزام لگانے پر جھگڑا، 60 افراد زخمی

افریقی ملک الجزائر میں موبائل فون چوری کا الزام لگانے پر جھگڑا، 60 افراد زخمی

"نیو نیوز "

الجزائر : افریقہ کے اہم ملک الجزائر میں موبائل فون پر ہونے والے جھگڑے میں کم سے کم60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

عرب جریدے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق افریقی ملک الجزائر کے شمالی علاقے البلیدہ کے شہر بوینان میں ایک تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے وا لے افریقی مہاجرین موبائل کی وجہ سے آپس میں لڑپڑے جس کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد زخمی ہوگئے ۔جن میں سے 8 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے عینی شاہدین کے مطابق اافریقی ورکر نے اپنے الجزائری ساتھی پر موبائل فون چوری کا الزام لگایا جو کے لڑائی کی شروعات ثابت ہوا۔جھگڑ ے کے بعد حالت  دو دن تک  کشیدہ رہے ۔

تاہم الجزائری پولیس کی مداخلت کے بعد جھگڑے کا اختتام ہوا مگر اس وقت تک 60 افراد زخمی ہو چکے تھے۔ جبکہ پولیس نے جھگڑے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیاہے ۔پولیس حکام کا کہناہے کہ بظاہر تو جھگڑا موبائل فون کی وجہ سے لگ رہاہے تاہم اس کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔