نہال ہاشمی اڈیالہ جیل منتقل

نہال ہاشمی اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد: آج صبح  سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گرفتار کیے جانے والے سینیٹر نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے ،

تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی کو آج صبح عدالتی فیصلہ آنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ جنہیں فوری طور پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا گیاتھا ۔ تاہمذرائع کے مطابق اب انہیں  اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہناہے کہ  نہال ہاشمی کو سخت سیکورٹی تھانہ سیکرٹیریٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا،نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے،
نہال ہاشمی کو عدالتی فیصلے کے بعد آج سپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ  ایک ماہ قید کی سزا کے علاوہ نہال ہاشمی پر پچاس ہزار روپے جرمانہ اور پانچ سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا گیاہے ۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر نہال ہاشمی کو مزید قید کی سزا کا سامنا کر پڑ سکتاہے ۔