سعودی لڑکے اور لڑکی کا سر عام سڑک پر رقص ، گرفتاری کا حکم جاری

سعودی لڑکے اور لڑکی کا سر عام سڑک پر رقص ، گرفتاری کا حکم جاری

جدہ : سعودی عرب کے اہم شہر ابہا کی اہم شاہراہ پر نامعلوم سعودی  لڑکی اور لڑکے کے رقص اور پھر اسکی ویڈیو کلپ نے سعودی عرب بھر میں ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

cf481fdcaee46359f28b977a20573f8d

سر عام رقص کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گورنر عسیر شہزادہ فیصل بن خالد نے سیکیورٹی فورس کو ہدایت کردی کہ ابہا شارع الفن (آرٹ اسٹریٹ) پر راہگیروں کے سامنے لڑکی اور لڑکے کے رقص پر مشتمل ویڈیو کلپ میں نظر آنے والوں کو فی الفور گرفتار کرلیا جائے۔

گورنر عسیر کے ابلاغی امور کے انچارج سعد آلثابت نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ گورنر نے ویڈیو کلپ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے کی ہدایت دیدی۔ آل ثابت نے کہا کہ سڑک پر لڑکے لڑکی کا رقص اسلامی آداب اور سعودی رسم و رواج کے سراسر منافی ہے۔

قانونی مشیر عبدالصبور عبدالقوی نے واضح کیا ہے کہ راہگیروں کے سامنے کھلم کھلا رقص پر لڑکی اور لڑکے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ دونوں نے سماجی ادب کے منافی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ قانون اور شریعت اسکی اجازت نہیں دیتے۔اسلامی شریعت اور سعودی عرب کے قوانین اس قسم کی حیا سوز حرکتوں کی اجازت نہیں دیتے۔