گاڑیوں میں موبائل ہولڈر ز کے استعمال پر 4300 اومانی ریال جرمانہ کیا جا ئے گا، ذرائع

گاڑیوں میں موبائل ہولڈر ز کے استعمال پر 4300 اومانی ریال جرمانہ کیا جا ئے گا، ذرائع

گاڑیوں میں موبائل فون ہولڈر ز پر پابندی عائد کر دی گئی


مسقط: اومانی رائل پولیس حکام نے  گاڑیوں میں موبائل فون ہولڈرز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اومانی  رائل پولیس کے  حکام نے سرکولر جاری کیاہے جس کے مطابق دوران ڈرائیونگ  موبائل فون ہولڈر استعمال کر نے والوں کو 15 عمانی ریال تقریباََ4300 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتاہے ۔ یہ ہی نہیں بلکہ ایک بلیک پوائنٹ بھی آپ  شمار ہو گا۔رائل اومان پولیس نے گزشتہ روز سلطنت میں کسی بھی قسم کے سفر کو محفوظ کرنے کے لیے متعدد نئے قوانین کا اطلاق کیاہے ۔

حکام کے مطابق انہوں نے متعدد ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ کے دوران اپنے موبائل ہولڈرز کو سیٹ کرتے دیکھا  جس کی وجہ سے ان کو ڈرائیونگ کے دوران مشکل پیش آرہی تھی ۔رائل پولیس حکام کا مزید کہناہے کہ نیا قانون یکم مارچ سے نافذ العمل ہو گا۔اومانی خبر رساں ادارے ٹائمز آف اومان کے مطابق "گاڑی میں کسی بھی قسم  کا ٹول ( ہولڈ ر) جس سے موبائل فون یا کسی بھی الیکٹرونک شے کو نصب کیا جاسکے ،بالکل غیر قانونی ہے ۔ان اشیاء کی تنصیب سے ڈرائیوروں کی توجہ دوسری ڈرائیونگ سے ہٹ جاتی ہے "۔

واضح رہے اومان میں ٹریفک قوانین کی پابندی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں سمیت ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جاتاہے ۔