سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ سمیت لاشیں برآمد

سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ سمیت لاشیں برآمد

کراچی:سندھ کے سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ مردہ حالت میں گھر میں پائے گئے ہیں دونوں کی لاشیں ان کے گھر سے ملی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اوران کی اہلیہ کی لاشیں ڈیفنس فیز ٹو میں موجود ان کے گھر میں پائی گئی ہیں ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈی آئی جی ساﺅتھ اسلام آباد میں ہیں تاہم پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں نے ان کی لاشوں کی تصدیق کردی، لاشیں نکال لی گئی ہیں اور کچھ دیر میں ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔

یا در ہے کہ میرہزار خان بجارانی 1990، 1997، 2002 اور 2008 میں قومی اسمبلی کے رکن رہے۔ وہ 1974 اور 1977 میں سندھ اسمبلی کے رکن رہے۔ 1988 میں انہوں نے بطور سینیٹر بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ ان کے بھائی شیر محمد خان بھی 1985، 1990، 1993، 1997 میں سندھ اسمبلی کے رکن رہے۔ ان کے بھتیجے میر محبوب علی 2002 اور 2008 میں ایم پی اے رہے۔

ان کے والد کے بی شیر محمد خان بجارانی تقسیم سے پہلے بمبے کونسل کے رکن تھے۔ ان کے بیٹے میر شبیر علی بجارانی 2013ء میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔