نہال ہاشمی کو ایک ماہ نہیں ٗ ایک سال کی سزا ہونی چاہیے : شیخ رشید

نہال ہاشمی کو ایک ماہ نہیں ٗ ایک سال کی سزا ہونی چاہیے : شیخ رشید


اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت میں سزا سنائے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کو ایک ماہ نہیں ایک سال کی سزا ہونی چاہیئے تھی‘ججز کے فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کے قابل سمجھنے والے شاہد خاقان کو بھی اڈیالہ جیل بھیجیں تاکہ اْنہیں معلوم ہو ۔


ایک بیان میں انہوں نے ججز کے فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کے قابل سمجھنے والے شاہد خاقان کو بھی اڈیالہ جیل بھیجیں تاکہ اْنہیں معلوم ہو۔ نہال ہاشمی کے بعداب طلال چوہدری اور دانیال عزیز کیلئے خطرہ پیدا ہوگیا۔نون لیگ کو پہلے بھی بہت نقصان پہنچ چکا،اس فیصلے سے جو روایت قائم ہوئی وہ بھی (ن) لیگ کیلئے اچھی نہیں۔