خدا کیلئے ایسے فیصلے کریں جس سے خوف کی بجائے عزت بڑھے : طلال چوہدری

خدا کیلئے ایسے فیصلے کریں جس سے خوف کی بجائے عزت بڑھے : طلال چوہدری


اسلام آباد: مسلم لیگ(ن)کے رہنما وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ خدارا ایسے فیصلے کریں جس سے خوف کے بجائے عزت بڑھے،مخالفین چاہتے ہیں پوری (ن)لیگ کو نااہل کردیا جائے، کیا سارے فیصلے(ن) لیگ والوں کے خلاف ہی ہوں گے، توہین عدالت کے اتنے سارے کیسز ہیں، جب کوئی معافی مانگ لیتا ہے تو عدالت معاف کردیتی ہے۔


ایک بیان میں طلال چودھری نے کہا کہ کالے کوٹ والے کس طرح عدالتوں پر حملہ کرتے اور دروازے توڑتے ہیں، اس پر تو کوئی کارروائی نہیں ہوتی، توہین عدالت کے اتنے سارے کیسز ہیں، جب کوئی معافی مانگ لیتا ہے تو عدالت معاف کردیتی ہے، تو کیا سارے فیصلے(ن) لیگ والوں کے خلاف ہی ہوں گے۔


طلال چودھری نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ کروڑوں لوگ نہیں مان رہے، مخالفین چاہتے ہیں پوری (ن)لیگ کو سزا ہوجائے اور نااہل کر دیا جائے، نہال ہاشمی کے بیان پر(ن)لیگ نے ضابطے کی کارروائی بھی کی تھی، ہمیں کوئی اعتراض نہیں اگرسب کیلئے ایک اجیسا اصول اپنا لیا جائے، خدارا ایسے فیصلے کریں جس سے خوف کے بجائے عزت بڑھے۔