جماعت اسلامی نےیکجہتی کشمیر مہم کا آغاز کر دیا

جماعت اسلامی نےیکجہتی کشمیر مہم کا آغاز کر دیا

لاہور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یکم فروری تا پانچ فروری مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ پانچ فروری کو ملک بھر میں مرکزی صو صوبائی دارالحکومت اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز  پر یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اس امر کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاـ  اس موقع پر جماعت اسلامی پاکتان کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم، جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد اور دیگر رہنما بھی موجود تھےـ  لیاقت بلوچ نے بتایا کہ پانچ فروری کو   کراچی، لاہور،  پاشور ، کوئٹہ، اسلام آباد اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر یکجہتی کشمیر  ریلیاں منعقد  ہوں گی جن میں مرد و  خواتین اور نوجوانوں کے علاوہ سکولوں کے بچے شرکت کریں گےـ  مقصد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور جموں وکشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دلوانا اور کشمیری عوام پر بھارتی افواج کے مظالم کو   رکوانا ہےـ

انہوں نے کہا کہ آج جمعہ کے روز جامع مساجد میں علماء و خطیب حضرات مسئلہ کشمیر کے موضوع رپ خطاب کریںـتین فروری کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر آل پارٹیز کانفرنسیں منعقد ہوں گی جبکہ چار فروری کو جے آئی یوتھ موٹر سائیکل ریلیو کا اہتمام کرے گی ـ  انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی کشمیر کے حوالہ سے قرار دادوں پر عملدرآمد اور کشمیری عوام کے استصواب رائے کا حق دلانے اور کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کو رکوانے کے لئے کردار ادا کریں ـ 

انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ مودی سرکاری سے دوستی کی پینگیں بڑھانے اور معذرت خواہانہ رویہ ترک کر کے قومی و کشمیری قیادت کی مشاورت سے مربوط کشمیرپالیسی وضع کرے اور اس حوالے سے پارلیمنٹ کو بھی کلیدی کردار ادا کرنا ہو گاـ  انہوں نے ملک بھر   کی سیاسی قیادت سے بھی کہا کہ باہمی سیاسی اختلافات ایک طرف لیکن مسئلہ کشمیر کے حوالے سے یکجان ہو کر کشمیر  پالیسی بنانے اور اقوام عالم و کشمیری عوام کو مثبت پیغام دینے میں کردار ادا کریں ـ   

لیاقت بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دو لاکھ افراد شہید اور پانچ لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ـ لا تعداد افراد کو بینائی سے محروم کر دیا گیا ، دو لاکھ افراد کسی نہ کسی صورت میں گرفتار اور 11 ہزار افراد لا پتہ ہیں ـ  دس ہزار خواتین کی آبروریزی کی گئی ـ  کشمیری عوام کے مکانات اور تجارت و کھیتوں کو تباہ کر دیا گیاـ بھارت پاکستان پر تین جنگیں بھی مسلط کر چکا جبکہ مشریقی پاکستان کی علیحدگی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا اور اب وہ پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان کی زراعت کو ویران کرنے کی سازش کر رہا ہے ـ تین دریا پہلے ہی پاکستان سے ہتھیا لئے گئے اور اب دریائے چناب اور جہلم کے پانی کی بندش کے علاوہ دریائے سندھ کا راستہ موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ـ   

انہوں نے  کہا  کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہونے کے باعث خطہ ایٹمی 'فلیش' پوائنٹ بن چکا ہےـ  انہوں نے کہا کہ بھارتی دانشوروں، قیادت اور پارلیمنٹ کو خطہ کو تباہی سے بچانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیےـ  انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی کہ فلسطین اور کشمیر ی عوام کو آزادی دلانے کے لئے کردار ادا کرے ورنہ دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ہےـ   انہوںںے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ بھارتی اور مغربی تہذیب کی یلغار سے معاشرہ کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے میں اپنا  کردار  ادا  کرےـ