امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے

امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے


لندن:امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا کے تعلقات کشیدہ ہوگئے میڈیا نے بھانڈہ پھوڑ دیا،روایات کے بر عکس صدر ٹرمپ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے لئے اکیلے ہی کیپٹل ہل روانہ ہوئے، خاتون اول میلانیا دوسری گاڑی میں کیپٹل ہل گئیں۔


تفصیلات کے مطابق صدرٹرمپ کی جانب سے ایک اداکارہ کو خاموش رہنے کے لئے پیسے دینے کے معاملے پر دونوں میں ان بن چل رہی ہے، امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ صدر اور خاتون اول پندرہ جنوری سے ایک دوسرے سے الگ ہیں لیکن اس خطاب نے شاید وقتی طور پر انہیں یکجا کر دیا کیونکہ خاتون اول وائٹ ہائوس واپس صدر کی سرکاری گاڑی میں آئیں۔