10لاکھ افراد کو کمپیوٹرز  کی خریداری کیلئے ایک ایک لاکھ روپےدینے کا اعلان

10لاکھ افراد کو کمپیوٹرز  کی خریداری کیلئے ایک ایک لاکھ روپےدینے کا اعلان

اسلام آباد: سرکاری سرپرستی میں آن لائن روز گار سکیم کے تحت ایک نجی ادارے کی طرف سے 10لاکھ افراد کو کمپیوٹرز کی خریداری کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کی قرض حسنہ دیئے جائیں گے جبکہ ایک موبائل فونز کنکشن کی کمپنی ان افراد کو سستے نرخ پر انٹر نیٹ کی سہولت دے گی ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کے بعد وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ آن لائن روز گار کیلئے ابتدائی طور پر 10لاکھ افراد کو گھر بیٹھے آن لائن تربیت دی جائے گی ۔ یہ تربیتی کورس 4ماہ کا ہوگا۔ ہر شعبے کے حوالے سے بچے آن لائن روز گار سیکھ سکیں گے وزیراعظم نے جمعرات کو سیکم کا افتتاح کردیا ہے۔

انوشہ رحمان نے کہا کہ دنیا بھر کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ تربیت دی جائے گی ۔ بچوں کو اردو اور انگریزی دونوں میں تربیت دینے کی سہولت کا انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپیوٹرز کی خریداری کیلئے ایک نجی ادارہ ایک ایک لاکھ روپے کا قرض حسنہ دے گا۔ ڈیجیٹل روز گار سکیم کے تحت تربیت کیلئے ان افراد کو رعایتی نرخوں پر انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہو  گی۔