نیب نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں نئی حکمت عملی اپنا لی

نیب نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں نئی حکمت عملی اپنا لی
کیپشن: nab sharif family refrence نیب شریف خاندان ریفرنسز تیار

اسلام آباد:نیب نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں نئی حکمت عملی اپنا لی ، ضمنی ریفرنسز کے بعد نیب مزید دستاویزات احتساب عدالت میں پیش کرے گا ، اسحاق ڈار کیخلاف بھی ضمنی ریفرنس تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار کیخلاف بھی ضمنی ریفرنس تیار کر لیا ، ضمنی ریفرنسز کے بعد نیب مزید دستاویزات احتساب عدالت میں پیش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس میں نواز شریف مالک ، اولاد اور داماد بے نامی دار ٹھہرائے گئے ہیں ، اصل ریفرنس میں نواز شریف ، اولاد ، داماد کو لندن فلیٹس کا مالک ظاہر کیا گیا ہے۔

نیب نے ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نواز شریف کو براہ راست مالک ظاہر کیا ، نئی حکمت عملی کا مقصد نواز شریف پر بے گناہی ثابت کرنے کا بوجھ ڈالنا ہے۔

نئی حکمت عملی کا مقصد نواز شریف کو براہ راست ملزم نامزد کرنا ہے ، نیب کو باہمی معاونت کے تحت دستاویزات نہ ملنے پر منی ٹریل ثابت کرنے میں مشکلات ہیں۔

ضمنی ریفرنسز کا مقصد پہلے سے دائر ریفرنسز کی خامیاں دور کرنا ہے ، ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر نیب نے نئی حکمت عملی اختیار کی ، شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز کی ری ڈرافٹنگ شروع کی۔