اداکارہ صنم سعید کے نئے فوٹو شوٹ کامذاق بن گیا

اداکارہ صنم سعید کے نئے فوٹو شوٹ کامذاق بن گیا


کراچی :صنم سعید کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے انتہائی کم وقت میں خود کو ایک پروفیشنل اداکارہ کے طور پر منوا لیا ہے۔ انڈسٹری میں صنم سعید کے کام کو بے حد سراہا جاتا ہے۔


گذشتہ دنوں انہوں نے ایک فوٹوشوٹ کروایا جسے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کیا۔ اداکارہ کی ان تصاویر کو دیکھ کر فالوورز نے مختلف آراء کا اظہار شروع کردیا۔صنم سعید جو ‘زندگی گلزار’ ڈرامے سے مشہور ہوئیں انہیں مداحوں نے مائیکل جیکسن یا مائیکل جیکسن کی بہن کہنا شروع کردیا۔اداکارہ کی یہ تصاویر دیکھنے کے بعد کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ ایسا شوٹ صرف ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کو ہی سوٹ کرتا ہے آپ کو نہیں کروانا چاہیئے تھا۔