پاکستانیوں کیلئے بری خبر!پیٹرول کے بعد گیس بھی مہنگی

پاکستانیوں کیلئے بری خبر!پیٹرول کے بعد گیس بھی مہنگی

اسلام آباد: ملک بھر پٹرولیم مصنوعات کے بعدگھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے گیس کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں گھریلو صارفین کے لیے سلنڈر 100 سے 125 روپے مہنگاکردیا گیا ہے۔ اوگرانے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت مقرر کر دی،ایل پی جی کے 11.8کلوکے گھریلو سلنڈ ر کی قیمت 1332روپے 48پیسے مقررکردی ہے۔سلنڈر پر 55روپے 9پیسے پٹرولیم لیوی کی مد میں شامل کئے گئے ہیں۔ گھریلو سلنڈرکی قیمتیں فوری طور پر ملک بھر میں نافذ العمل ہوں گی۔