”مان جاﺅ نا“ مزاح سے بھرپور پاکستانی فلم

”مان جاﺅ نا“ مزاح سے بھرپور پاکستانی فلم

لاہور: مزاح سے بھرپور فلم ”مان جاو  نا“ جمعہ کو  ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے  گی۔

اس فلم کی کاسٹ نئے چہروں پر مشتمل ہے، جن میں عدیل چوہدری، حاجرہ یامین، ایاز سومرو،غناعلی اور ایرانی ماڈل ایلناز نوریزی نمایاں ہیں۔ فلم کی کہانی نوجوانوں کے مسائل کونمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی مسائل کی نشاندہی بھی کرے گی۔ فلم کی مصنفہ اور ایگزیکٹو پروڈیوسر اسماءنبیل، ڈائریکٹر عابس رضا ہیں۔

اسماءنبیل کے مطابق فلم کی کہانی بہت جاندار ہے، جس میں ان نوجوانوں کو موضوع بنایا گیا ہے جو شادی کو قید سمجھتے ہیں اور شادی نہیں کرنا چاہتے۔ نوجوانوں کے اس مسئلہ کو مزاح کے ساتھ بہت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلم شائقین کے دلوں میں گھر کر جائے گی۔ اس میں ایکشن، تھرل، کامیڈی اور رومانس سب ہی کچھ شامل ہے۔