سرفراز احمد پر پابندی ، احسان مانی آئی سی سی پر برہم

سرفراز احمد پر پابندی ، احسان مانی آئی سی سی پر برہم
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ ۔۔۔ وکی پیڈیا

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پرچار میچز کی پابندی پر چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی برہم ہوگئے ہیں  اور کھری کھری سنا دیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق احسان مانی کا کہناتھاکہ ہر سطح پر غلطی مان کر معافی مانگنے کے بعد آئی سی سی کی سزا سمجھ سے باہر ہے ۔دونوں پلئیرز ، ٹیموں اور بورڈ کے درمیان معاملات طے ہوجانے کے بعد آئی سی سی بیچ میں آگیا ۔ ان کا کہناتھا کہ آئی سی سی کا فیصلہ بھی خاموشی سے آیا اور پریس ریلیز سے قبل فاف اعلان کرگئے۔