پنجاب حکومت کا مارچ میں لاہور میں سرمایہ کاری کانفرنس کا اعلان

پنجاب حکومت کا مارچ میں لاہور میں سرمایہ کاری کانفرنس کا اعلان
کیپشن: کانفرنس سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل فیس بُک اکاؤنٹ

لاہور: وزارت صنعت تجارت پنجاب نے مارچ میں لاہور میں سرمایہ کاری کانفرنس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کانفرنس میں انویسٹرز کیلئے اہم ترغیبات کا اعلان ہوگا۔ اس ضمن میں اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں سرمایہ کاری کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لئے حکومت ساز گار ماحول فراہم کرنے کیلئے درجنوں اقدامات اٹھا رہی ہے اور سپشل اکنامک زون قائم کرنے سمیت ون ونڈو آپریشن کے زریعے صنعتکاروں کے مسائل کو فوری حل کیا جا رہا ہے اور 13 نکاتی ٹریڈنگ روڑ میپ بھی جاری کیا گیا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سرمایہ کاری کانفرنس پنجاب میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔