حج اخراجات میں اضافہ، اپوزیشن کا سینٹ میں احتجاج

حج اخراجات میں اضافہ، اپوزیشن کا سینٹ میں احتجاج
کیپشن: حج بھی سونامی کی زد میں آ گیا ہے ، سینیٹر مشتاق احمد۔۔۔۔۔اسکرین گریب/ نیو نیوز

اسلام آباد: اپوزیشن نے حج اخراجات میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔ نوٹس سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے پیش کیا گیا۔

سینیٹر مشتاق احمد نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حج پالیسی بہت مایوس کن ہے اور پورے پاکستان کے لوگ اس پالیسی سے پریشان ہو گئے ہیں۔ حکومت کو حج اخراجات میں لوگوں کو رعایت دینی چاہئے تھی۔

انہوں نے کہا حج اخراجات میں اضافہ عوام کی دسترس سے باہر ہے اور اخراجات میں اضافہ ایک ڈرون حملہ سمجھتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حج بھی سونامی کی زد میں آ گیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات بھی نہیں مانیں گئیں

مشتاق احمد کا کہنا تھا حج پالیسی لوگوں کو حج کرنے سے روکنے کے مترادف ہے اور حکومت حاجیوں کی بد دعائیں نہ لے۔ سنیما کی بحالی پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں لیکن حج پر رعایت نہیں دی جا رہی۔