ملک میں جاری بارش کا سلسلہ آج تھم جائیگا، محکمہ موسمیات

ملک میں جاری بارش کا سلسلہ آج تھم جائیگا، محکمہ موسمیات
بٹگرام کی تحصیل الائی میں برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں جاری رہنے والا بارشوں کا سلسلہ آج تھم جائے گا۔ بادل برسنے سے خنکی میں اضافہ ہوا۔ بادل برسنے کا سلسلہ جمعرات کی شام تک جاری رہا۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس نے موسم مزید سرد بنا دیا۔


اسکردو، گلیات، پارا چنار، ناران، کالام، دیر بالا، کوہستان میں برفباری کے بعد راستے بند ہیں تاہم برف کو سڑک سے ہٹانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بٹگرام کی تحصیل الائی میں برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک میں جاری بارش کا سلسلہ آج تھم جائے گا  جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آج سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 10ریکارڈ کیا گیا۔ کالام، استور منفی 07، مالم جبہ منفی 05، ہنزہ، قلات منفی 04، مری منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد 6، لاہور7، فیصل آباد 10، ملتان 9، پشاور 7 اور کراچی میں 15 ریکارڈ کیا گیا۔