پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ،گھر وں میں موٹر لگانے کا نیا طریقہ کار سامنے آگیا

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ،گھر وں میں موٹر لگانے کا نیا طریقہ کار سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ اے پی پی

لاہورسمیت صوبہ بھر میں پانی کے زیر زمین ذخائر کو کم ہونے سے بچانے کے لیے حکومت پنجاب نے نئی حکمت عملی تشکیل دے دی ہے ۔ جس کے لیے نیا قانون وضح کیا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پانی ضائع ہونے سے روکنے کی خاطر حکومت نے گھریلو صارفین اور کسانوں کو بھی پانی کے استعمال پر لائسنس دینے کا واٹر ایکٹ تیار کر لیا ہے ۔

مجوزہ بل میں شہری اور کسان موٹر پمپ اور ٹیوب ویل کی تنصیب سے پہلے اتھارٹی لائسنس لیں گے ، واٹر ایکٹ ڈرافٹ کے مطابق شہریوں ک پانی کے حصول کے لیے نئے پمپ کی تنصیب سے قبل لائسنس لینا پڑے گااگر کوئی شہری بغیر لائسنس حاصل کیے موٹر یا ٹیوب ویل لگوائے گا تو اس کا کنکشن منقطع کر دیا جائے گا۔بل مطابق کوئی بھی شہری گھر میں پانی کے حصول کے لیے موٹرلگانے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا پابند ہو گا۔ 
۔ مجوزہ بل کے مطابق کوئی بھی شہری گھر میں پانی کے حصول کے لیے موٹر لگانے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا پابند ہو گا۔

اس پابندی کا دائرہ کار دیہاتوں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ پنجاب بھر میں کسانوں کے لیے بھی لائسنس کے بغیر ٹیوب ویل لگانے پر پابندی کی تجویز سامنے آگئی ہے ۔