نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش

نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش
کیپشن: فوٹو بشکریہ اے پی پی ۔۔۔

لاہور : میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش پر مبنی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوادی ہے ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں ۔ ان کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔

جس نے 30 جنوری کو دو گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر ، ای سی جی اور خون کے نمونے حاصل کیے ۔