دوسرا ٹی 20 سیر یز : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی

دوسرا ٹی 20 سیر یز : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی
کیپشن: فوٹو: آئی سی سی ٹوئیٹر آفیشل

کراچی: ویسٹ انڈیز خواتین نے دوسرے ٹی 20میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو 132 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف 31 اور جویریہ خان 26 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ ندا ڈار اور عالیہ ریاض بالترتیب 25 اور 23 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہیں۔بعدازاں ویسٹ انڈیز نے بھی مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنائے اور اس طرح میچ ٹائی ہوگیا، جس کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا اور ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دے دی تھی۔اس طرح تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔